شبقدر میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ ،دورانیہ 20گھنٹوں پر محیط

شبقدر میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ ،دورانیہ 20گھنٹوں پر محیط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شبقدر (نمائندہ خصوصی )تحصیل شبقدر میں بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ سے لوگ تنگ آچکے ۔کئی کئی گھنٹے بجلی کی بندش،کم وولٹیج اور بار بار ٹرپنگ سے قیمتی الیکٹرانک اشیاء جل گئیں،بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ نے بجلی کے کام سے منسلک ہنر مندوں کو بھی کافی نقصان دیکر سخت پریشان کر دیا ہیں جبکہ سکول اور کالج کے طلباء اور طالبات کا مستقبل بھی مقامی ایم پی اے اور ایم این اے کی مسلسل بجلی لوڈشیڈنگ پر خاموشی کی وجہ سے تباہ ہورہا ہیں ننھے منے سکول بچے بے حال گھریلو خواتین شدید گرمی اور حبس کے باعث بے ہوش تحصل شبقدر میں تمام بجلی فیڈرز پر لوڈ شیڈنگ کا جن بے قابو ہو گیا ہیں بجلی لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی کی جائیں عوامی اور سماجی حلقوں کا شدید رد عمل شبقدر کے عوام کا سب سے سنگین مسئلہ بجلی لوڈشیڈ نگ ہیں الیکشن مہم کے دوران دونوں منتخب نمائندوں نے بجلی لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی کے وعدے کیے تھے اور تین سال گزرنے کے باوجود ایک وعدہ بھی نبھا نہ سکیں الیکشن جیتنے کے بعد ایم پی اے اور ایم این اے نے شبقدر کے عوام کو بالکل بے یار ومددگار چھوڑ دیا شبقدر کے عوام اپنے ایم پی اے اور ایم این اے سے با لکل مایوس ہو چکے ہیں کیونکہ بجلی لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر بالکل چپ کا روزہ رکھے ہوئے ہیں مقامی واپڈا اہلکار وں سے تو کوئی پوچھنے والا نہیں تین تین اور چار چار گھنٹے مسلسل بجلی بند ش کہاں کا انصاف ہیں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے لوگوں کو شدید ذہنی کوفت میں مبتلا کر دیا ہیں شبقدر کے عوام کا کہناہیں کہ ایک سوچھے سمجھے منصوبے کے تحت یہاں کے عوام کو پسماندہ رکھا جا رہا ہیں۔