افغان مہاجرین کی بس میں گیس سلنڈر دھماکہ ،3 زخمی

افغان مہاجرین کی بس میں گیس سلنڈر دھماکہ ،3 زخمی

  



پشاور(کرائمز رپورٹر)تھا نہ پشتخرہ کے حدود رنگ روڈ پر افغا ن مہاجرین کے بس میں سلنڈر پھٹنے سے زور دار دھما کہ ہو ا جس کے نتیجے میں ایک خا تو ن اور بچی سمیت تین افراد زخمی ہو گئے پولیس رپو رٹ کے مطابق پشاور میں مقیم افغان مہاجرین اپنا سا ما ن سا تھ لیکر واپس افغا نستان جا رہے تھے کہ اسی دوران ان کے بس میں سلنڈر پھٹنے سے زور دار دھما کہ ہوا جسکے نتیجے میں ڈرا ئیور عالم زیب ولد گلزار ، زینب اور مسما ۃ (ر)دھما کہ کے زد میں آکر شدید زخمی ہو گئیں جنہیں ریسکیو 1122کے اہلکارو ں نے فوری طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال پہنچا دیا تاہم ہسپتال زرائع کے مطابق زخمیو ں کی حالت بہتر ہے ۔ تاہم دوسری جا نب افغا ن مہاجرین کے بس میں سلنڈر پھٹنے سے علا قے میں خو ف و ہراس پھیل گیا اور پولیس کی دوڑے لگ گئی انہوں نے رنگ روڈ سمیت با چا خان ائیر پو رٹ اور حسا س علا قے کا محا صر ہ کر کے سر چ آپریشن شروع کر دیا پولیس نے واقعہ کی رپو رٹ درج کر لی اور جائے وقو عہ سے شواہد اکھٹے کر کے تحقیقا ت کا اغاز کر دیا گیا ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ اول


loading...