خیبر ایجنسی ،500افغان مہاجر خاندان رضا کارانہ طور پر افغانستان روانہ
خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ)طورخم بارڈر پر رضاکارانہ طورپر 500خاندان طورخم کے راستے افغانستان داخل ،روانہ پولیٹکل ایجنٹ خیبر ایجنسی خالد محمود کی ہدایات پر کارخانوں سے لیکر طورخم تک سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے لیویز اورخاصہ دار فورس کی بھاری نفری تعینات کئے تھے جبکہ طورخم بارڈر پر پولیٹکل انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز نے انکا پرتپاک استقبال کرکے افغان پناگزین کو رخصت کیا سرکاری ذرائع کے مطابق پشاور سے براستہ طورخم رضاکارانہ طور پر واپس جانے والے500خاندان افغانستان چلے گئے طورخم بارڈر پر افغان پناگزینوں کے لئے پولیٹکل انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز نے مشروبات اور دیگر کھانے کی اشیاء سمیت تمام سہولیات مہیا کیا جارہے ہیں اور افغانستان جانے والے افغان خاندانوں کا پر تپاک استقبال کرنے کے بعد افغانستان رخصت کئے گئے افغانستان جانے والے افغان پناہ گزینوں میں عرفان اللہ،صفی اللہ اور ظہرہ بی بی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پاکستان میں اچھا وقت گزاراا ور انکے ہم پر کافی احسانات ہیں اور اب ہم خوشی سے اپنے ملک جانے کے لئے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اپنے ملک جا کر وہا ں امن اومان بحالی اور ملک کو آباد کر نے میں کر دار ادا کر سکیں اور پاکستان اور افغانستان کو ہمیشہ کیلئے قائم ودائم رکھے اس سلسلے میں اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ رحیم اللہ نے بتا یا کہ افغان واپس جانے والے خاندان کو طورخم پر تمام سہولیات فراہم کر ینگے اور انکے کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی نہیں ہو گی انہوں نے کہا کہ وہ روزانہ افغان جانے والے خاندان کو سہولیات اور دیکھ بھال کرنے کرنے کی نگرانی کر رہے ہیں اگر کسی نے انکو تکلیف پہنچانے کی کوشش کی تووہ سخت کاروائی کرینگے