خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل نا گزیر ہے، صدر ممنون حسین

خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل نا گزیر ہے، صدر ممنون حسین

  



راولپنڈی (آن لائن) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کے لئے پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے۔ کشمیریوں کی تحریک آزادی تسلیم ہونے سے خطے میں امن قائم ہو سکتا ہے ۔ خطے میں امن کے لئے مسئلہ کشمیر کا حل نا گزیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنوبی وسطی ایشیاء میں امن و سلامتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ خطے کی ترقی و خوشحالی کے لئے منفی طرز عمل سے گریز کرنا ہو گا۔ آنیو الی نسل کے لئے مستقبل کے لئے مسائل میں الجھنے کے بجائے خطے کی ترقی کو بڑھانا ہو گا۔ باہمی اختلافات اور تنازعات کے حل کے لئے نیک نیتی کے ساتھ اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ نام نہاد اسٹریٹجک مفادات پر بنی نوع انسان کی بہتری اور بھلائی کو ترجیح دی جائے۔ پاکستان نے دہشتگردی کا بھرپور مقابلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کثیر المقاصد منصوبہ ہے ۔ منصوبہ سے خطے میں امن اور خوشحالی آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کے ذہنوں سے مایوسی کا تاثر ختم کرنا چاہتے ہیں ۔ تعلیم انسانی وسائل کی ترقی کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ عالمی ادارے معترف ہیں کہ پاکستان کی اقتصادی پالیسیوں کی سمت درست ہے۔ ملکی ترقی کے لئے پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے۔ ہم انے والے وقتوں میں ملک کو مزید ترقی کی راہوں پر گامزن کریں گے۔

صدرممنون حسین

مزید : پشاورصفحہ اول


loading...