عمران فاروق قتل کیس، پراسیکیوٹر کی عدم تعیناتی پر ڈائریکٹر سی ٹی ڈی طلب

عمران فاروق قتل کیس، پراسیکیوٹر کی عدم تعیناتی پر ڈائریکٹر سی ٹی ڈی طلب

  



اسلام آباد(آن لائن) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ڈاکٹر فاروق قتل کیس میں ایف آئی اے کی جانب سے پراسیکیوٹر تعینات نہ کرنے پر ڈائریکٹر سی ٹی ڈی کو ذاتی حیثیت سے طلب کرلیا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ایم کیو ایم کے مقتول رہنما ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی سماعت جستس کوثرعباس زیدی نے کی۔ قتل کیس کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم کے بعد حکام کو آگاہ کردیا گیا تھا تاہم ایف آئی اے کی جانب سے تاحال پراسیکیوٹر تعینات نہیں کیا گیا۔عدالت کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے پراسیکیوٹر تعینات نہیں کرتی تو قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔ عدالت نے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر سی ٹی ڈی کو ذاتی حثیت سے طلب کرلیا ہے جبکہ عمران فاروق قتل کیس کے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روزکی توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

عمران فاروق قتل کیس

مزید : پشاورصفحہ اول