خیبر پختونخوا پولیس آرڈیننس2016کے تحت دو سکروٹنی کمیٹیوں کی تشکیل

خیبر پختونخوا پولیس آرڈیننس2016کے تحت دو سکروٹنی کمیٹیوں کی تشکیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( پاکستان نیوز)خیبر پختونخوا پولیس آرڈیننس2016کی پیروی کرتے ہوئے مجاز حکام نے فوری طور پر صوبائی پبلک سیفٹی کمیشن خیبر پختونخوا کے آزاد ممبران کے چناؤ کیلئے ایک سکروٹنی کمیٹی تشکیل دی ہے جو چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ،چیف کمشنر احتساب کمشن خیبر پختونخوا اور چیئرمین پبلک سروس کمشن خیبر پختونخوا پر مشتمل ہوگی۔اسی طرح خیبر پختونخوا پولیس آرڈیننس2016کی پیروی کرتے ہوئے مجاز حکام نے ریجنل پولیس کمپلینٹ اتھارٹیز کے آزاد ممبران کی سلیکشن کیلئے ایک اور سکروٹنی کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جو چیف کمشنر احتساب کمشن،چیئرمین پبلک سروس کمشن اور مسٹر جسٹس سید افسر شاہ جج پشاور ہاوئی کورٹ پر مشتمل ہوگا۔مذکورہ دونوں سکروٹنی کمیٹیوں کے قوائد و ضوابط میں آزاد ممبران چننے کیلئے عوام کی طرف سے درخواستیں اور نامزدگیاں طلب کرنا،اہل اور باعزم امیدواروں کے انٹرویو کرنا،پولیس آرڈیننس 2016 کے مطابق متعلقہ کمشن کے آزاد ممبران کی حیثیت سے تقرری کے لئے مطلوبہ تعداد میں ناموں کی حکومت سے سفارش کرنا اور سلیکشن کے آغاز سے30دنوں کے اندر اندر یہ عمل مکمل کرنا ہے۔