دوستی بس نئی دہلی سے خالی پہنچ گئی،لاہور سے دو مسافر دہلی روانہ

دوستی بس نئی دہلی سے خالی پہنچ گئی،لاہور سے دو مسافر دہلی روانہ

  



لاہور/اسلام آباد/مظفر آباد/نئی دہلی ( اے این این ) اوڑی میں بھارتی فوج کے بٹالین ہیڈ کوارٹر پر حملے کے بعد پاکستان اور بھارت میں خوف کی فضاء،غیر یقینی صورتحال کے باعث لوگوں کا دونوں ملکوں کے درمیان سفر سے گریز،نئی دہلی سے دوستی بس خالی لاہور پہنچی،لاہور سے دو مسافر دہلی پہنچے،سرینگر مظفرآباد روٹ بھی ویران پڑا رہا جبکہ گاڑیوں کو حد متارکہ کے سامنے والے دیہات میں جانے سے روک دیا گیا ہے۔ بس کی سکیورٹی کے پیشِ نظر تقریبا تین گھنٹے پہلے ہی ٹرمینل کے دونوں دروازوں کو بند کر دیا جاتا ہے۔اوڑی حملے کے بعد پاکستان سے اس بس میں سفر کرنے والے میاں بیوی نے بھی مجبوری کے تحت سفر کیا۔اس کے علاوہ چکوٹھی سے آگے جانے والی نجی گاڑیوں اور ٹیکسیوں کو بھی لائن آف کنٹرول کے سامنے کے دیہات میں جانے سے فی الوقت منع کر دیا گیا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ اول


loading...