سندھ اسمبلی ، ٹرانسپرنسی اینڈ رائٹ ٹو انفارمیشن بل متعارف

سندھ اسمبلی ، ٹرانسپرنسی اینڈ رائٹ ٹو انفارمیشن بل متعارف

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ اسمبلی میں جمعرات کو سندھ ٹرانسپرنسی اینڈ رائٹ ٹو انفارمیشن بل متعارف کرا دیا گیا ہے ۔ بل پر مزید غور کرنے کے لیے سندھ اسمبلی کے ارکان پر مبنی سلیکٹ کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے ۔ یہ کمیٹی 29 ستمبر کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی ۔ کمیٹی میں نثار احمد کھوڑو ، ڈاکٹر سکندر میندھرو ، سید ناصر حسین شاہ ، پیر مجیب الحق ، شرمیلا فاروقی ، سید اویس شاہ ، سید سردار احمد ، معین عامر پیرزادہ ، شہریار خان مہر ، ثمر علی خان ، حاجی شفیع محمد جاموٹ اور نند کمار شامل ہیں ۔ سندھ اسمبلی میں سندھ آرمز ( ترمیمی ) بل 2016 بھی متعارف کرایا گیا ہے ۔ یہ بل مزید غور کے لیے قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے سپرد کر دیا گیا ہے ۔ کمیٹی اپنی رپورٹ آئندہ بدھ کو پیش کرے گی ۔

مزید : پشاورصفحہ اول


loading...