پاک قطر فیملی تکافل کیلئے آئی ایف ایس کیلئے ’’A‘‘ریٹنگ

پاک قطر فیملی تکافل کیلئے آئی ایف ایس کیلئے ’’A‘‘ریٹنگ

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی(پاکرا) نے پاک قطر فیملی تکافل کی کاروباری ساکھ کو مستحکم قرار دیتے ہوئے کمپنی کی انشورر فنانشل اسٹرینتھ کیلئے ’’A‘‘ریٹنگ تقویض کی ہے۔پاکرا کے مطابق مضبوط بزنس پروفائل کے باعث پاک قطر فیملی تکافل کا منافع دیگر ہمعصر کمپنیوں کے مقابلے میں بہتر رہا،کمپنی کی ترقی کرنے کی شرح بھی گزشتہ چند برسوں کے دوران مثالی رہی ،مزید برآں ملک بھر میں اپنے وسیع برانچ نیٹ ورک کے قیام کے بعد پاک قطر فیملی تکافل متبادل ڈسٹری بیوشن چینل کے ذریعے بتدریج اپنے دائرہ کار کو پھیلا رہی ہے ۔پاکرا کی جانب سے یہ ریٹنگ کمپنی کی اعلیٰ کارکردگی اور معیاری خدمات کی فراہمی پر اعتماد کو ظاہر کرتی ہے اور بینکا تکافل میں کمپنی کی مضبوط موجودگی کی نشاندہی کرتی ہے ۔پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ کے چیف فنانشل آفیسر کامران سلیم کا کہنا ہے کہ پاکرا کی جانب سے دی جانے والی یہ ریٹنگ ہماری کمپنی کی بڑھتی ہوئی کارکردگی کو ظاہر کرتی ہے اور تمام کاروباری شعبوں میں کمپنی کی کارکردگی ،معیار اور خدمات کو شاندار قرار دیا گیا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ پاکرا جیسی معتبر کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی کی جانب سے یہ اعزاز ہماری ٹیم کی انتھک محنت اور کاوشوں کا صلہ ہے ،میں اس اعزاز پر پاک قطر فیملی تکافل کی تمام ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ ہم مستقبل میں بھی اسی طرح کی شاندار کارکردگی کے عمل کو جاری رکھیں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...