اتحاد ایئر ویز نے نئے چلڈرن ایکٹیویٹی پیکس متعارف کرادیئے

اتحاد ایئر ویز نے نئے چلڈرن ایکٹیویٹی پیکس متعارف کرادیئے

  



کراچی(سٹاف رپورٹر) اتحاد ایئر ویز نے اپنی آئندہ تعطیلات بیرون ملک گذارنے کی منصوبہ بندی کرنے والے ہزاروں افراد کی دلچسپی کے پیش نظر 145Etihad Explorers146 کی نئی رینج کے تحت ’’فلائنگ نینی کٹ‘‘ کے نام سے نئے چلڈرن ایکٹیویٹی پیکس متعارف کرادیئے ہیں جو کہ اتحاد ایئر پر آن بورڈ ہونے والے نوجوان مہمانوں کو مصروف رکھیں گے۔145Etihad Explorers146کے تحت نوجوانوں کیلئے ایکٹویٹی پیکس اور کھانے پینے کے آئٹمز انہیں سفر کے دوران دلچسپ لمحات فراہم کرینگے۔اس نئی کٹ کی تعارفی تقریب ابوظہبی کے اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹریننگ اکیڈمی میں بچوں کیلئے منعقد کی گئی ایک رنگا رنگ ٹی پارٹی میں کی گئی۔ابوظہبی سے ان باؤنڈز فلائٹس میں تین تا آٹھ سال کی عمر کے بچوں کیلئے ایک نیا collectable character پیک کیا گیا ہے جس میں ایکٹویٹی بک لیٹ،crayons,،کارڈ گیمزاور ایک کلر ماسک شامل ہے ۔ابوظہبی سے جانے والی ان فلائٹس میں ایک منفرد سوٹ کیس بورڈ گیم بھی پیش کیا جائیگا جس سے والدین اور بچے دونوں ہی ملکر کھیل سکیں گے،اس سوٹ کیس میں فوم سے بنا ہوا شیر،کلر ان پوسٹ کارڈز،crayons, اور ایک واٹر پروف ٹریول والٹ شامل ہے ، ان پروازوں میں آنے جانے کیلئے بچوں کو مختلف پیکس فراہم کئے جائینگے تا کہ بچوں دونوں اطراف کے سفر سے نئے اور منفرد طریقے سے محظوظ ہوسکیں۔9سے13سال تک کی عمر کے بچوں کیلئے رکھے گئے پیکس میں پزل اور ڈیلائٹ کے ساتھ Sudoku,،لائن نوٹس،نقطے ملانے والا گیم اور mazes, شامل ہیں،ان پیکس میں اس کے علاوہ ابوظہبی تھیم پنسل کیس،ڈیول فنکشن بک مارک،اسکیل اور ایک نوٹ پیڈ بھی شامل ہے ۔بچے اس کے علاوہ اتحاد ایئر کے ای بکس ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ سسٹم کے تحت 145Just 4 Kids146 کے سیکشن کے ذریعے فلموں کی وسیع رینج،ٹی وی پروگرامز ،گیمز اور چائلڈ فرینڈلی البمز اور سی ڈی سے بھی لطف اندوز ہوسکیں گے۔اتحاد ایئر سے طویل فاصلے کیلئے سفر کرنے والے افراد کے بچوں کیلئے ان ایئر کرافٹ پر’’فلائنگ نینی‘‘ کی خدمات بھی میسر ہوں گی جو کہ برطانیہ کے معروف Norland کالج سے تربیت یافتہ ہیں

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر