کے الیکٹرک کی میٹروول میں ایریل بنڈل کیبل کی تنصیب

کے الیکٹرک کی میٹروول میں ایریل بنڈل کیبل کی تنصیب

  



کراچی( اسٹاف رپورٹر) کے الیکٹرک نے اورنگی سائٹ کے علاقے میٹروول میں مقامی کمیونٹی اورعلاقہ نمائندگان کے تعاون سے ایریل بنڈل کیبل کی تنصیب کا آغاز کر دیا ہے۔کے الیکٹرک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ادارہ زیادہ نقصان والے علاقوں میں نقصانات کی شرح کو کم کرنے اور لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں بتدریج کمی کے حوالے سے پرعزم ہے۔حال ہی میں کے الیکٹرک کی ٹیموں نے اورنگی میٹروول جہاں نقصانات اور بجلی چوری کی شرح غیرمعمولی تھی مسلسل بات چیت اور انتھک کوششوں کے ذریعے ایریل بنڈل کیبل کی تنصیب کے کام کا آغاز کردیا ہے۔اس وقت علاقے میں 3400 سے زائد کنکشنز ہیں جن کو ایریل بنڈل کیبل پر منتقل کیا جائے گا جبکہ اس پروجیکٹ کے تحت 300 مزید نئے کم قیمت اور سبسڈائزڈ میٹر ز بھی لگائے جائیں گے۔ کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی کے تناظر میں کے الیکٹرک کی جانب سے علاقہ مکینوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے پانی صاف کرنے کا پلانٹ بھی نصب کیا جائے گا ۔کے الیکٹرک کے ترجمان نے مزید بتایا کہ فالٹس اور ٹرپنگ کی سب سے بڑی وجہ کنڈے اور بجلی کی چوری ہیں۔ ایریل بنڈل کیبل پر کنڈا نہیں ڈالا جا سکتا لہٰذا ا س سے بجلی چوری کی روک تھام میں مدد ملتی ہے اور بجلی کی مسلسل فراہمی میں اضافہ ہوتا ہے۔کم قیمت میٹرز کے ساتھ غیر مراعات یافتہ علاقوں میں ایریل بنڈل کیبل کی تنصیب کے الیکٹرک کے کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی کا حصہ ہیں تاکہ مقامی آبادی کو سہولت مہیا کی جا سکے۔اورنگی میں ایریل بنڈل کیبل کی کامیاب تنصیب سے پہلے رحمت چوک، الطاف ٹاؤن، گژدر آبادکے علاقوں میں بھی اس کیبل کوکامیابی کے ساتھ نصب کیا جا چکا ہے اور اب ان علاقوں کا شمار کم نقصان والے علاقوں اور لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں ہوتا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...