وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر موثر انداز میں پیش کیا ‘ سعید منیس

وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر موثر انداز میں پیش کیا ‘ سعید منیس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی (بیورو رپورٹ+تحصیل رپورٹر)پا کستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما ورُکن قومی اسمبلی سعید خان منیس نے وزیر اعظم میاں نوا ز شریف کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کو18کروڑ پا کستانی اور کشمیریوں کے دل کی آواز قرار دیا ہے انہوں نے کھل کر اپنے خطاب میں مقبوضہ کشمیر کے مظلوموں کے جذبات کی صحیح ترجمانی کی ہے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے سعید خان منیس نے کہا کہ پہلی (بقیہ نمبر7صفحہ12پر )
دفعہ پا کستان کے کسی وزیر اعظم نے اس طرح کھل کر کشمیر کا موقف پیش کیا انہوں نے کہا کہ افسو س اس کے با وجو د بھی کچھ اپو زیشن رہنما تنقید کررہے ہیں کچھ سیاستدان وزیر اعظم کی تحمل ، برد باری اور شرافت کی سیاست کو کمزور سمجھ رہے ہیں لیکن اس بہادرانہ خطاب کے بعد انہیں اپنی رائے بدلنا ہو گی۔