کرپٹ مافیا اور ملک دشمن عناصر کیخلاف آپریشن کی حمایت کرتے ہیں، جعفر لغاری
جام پور (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے رہنماء وقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پبلک اکاونٹس منصوبہ بندی وترقی کے سنئیر رکن سردار محمد جعفر خان لغاری نے کہا کہ کرپٹ مافیا اور جرائم پیشہ ملک وقوم دشمن عناصر کے خلاف اپریشن کی بھر پور حمایت کرتے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت نے میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک کو ترقی وخوش حالی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے اقدامات سے جنوبی پنجاب کے عوام کا احساس محرومی ختم ہوا ہے۔ضلع ڈیرہ اور راجن پور کے عوام جانتے ہیں کہ انکی (بقیہ نمبر8صفحہ12پر )
بے لوث خدمت لغاری خاندان ہی کررہا ہے۔ وہ ایم این اے لغاری ہاوس جام پور میں یونین کونسل تتاروالا ۔ نواں بیگراج ۔ اللہ آباد شرقی سے منتخب چیرمین ۔وائس چیرمین کونسلرز ۔ اور مقدمین کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ جسمیں امیدوار ضلع وائس چیرمین مرزا شہزاد ہمایوں ۔ چیرمین مرزا شیراز ہمایوں ۔ لیاقت بشیر کچبانی۔ وائس چیرمین جام محسن گڈن۔ باقر حسین ۔ آصف حسین۔ جام عاشق حسین گڈن۔ جام سجاد حسین۔ ملک علی اصغرببر۔ سہیل احمد پٹھان۔ ملک عبدالمجید ڈھول ۔ ملک فیاض حسین فریدی۔ ملک ارشاد اارائیں ۔ملک نذیر احمد پرہار ۔ ملک مختیار احمد ڈھول۔ میاں سجاد حسین وٹو ، میاں الطاف حسین وٹو۔ فیاض احمد بھٹی۔ میاں فداحسین وٹو۔ محمد حسین ڈیات ۔ عبدالستار خان۔ ماسٹر غلام رسول کھیڑا۔ سید خرم خان بخاری۔ امان اللہ خان کھوسہ۔ سید مھبوب حسین شاہ۔ غوث بخش مستوئی۔ حسین فریدی کھچیلہ۔ شہاز گشکوری۔ ؛جام احمد علی ارائیں۔ حسین تبسم۔ ودیگر کارکنان موجود تھے۔ سابق رکن قومی اسمبلی مینا جعفر خان لغاری نے کہا کہ ڈیرہ اور راجن پور کی ترقی میں لغاری خاندان کی ساٹھ سا لہ خدمات عوام کے سامنے ہے۔ ہم نے شرافت اور عوام کی خدمت کی بنیاد پر لوگوں کے دلوں میں گھر کیے ہیں ۔ہماری سیاست کا مقصد عوام کی خدمت ہے۔ نہ کی عوام کی خدمت کے نام پر لوٹ مار کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے قومی ترقی پروگرام اور وزیر اعلی پنجاب کے خصوصی فنڈزسے ہر یونین کونسل کو ایک کروڑ روپے کے فنڈز دیں گے ۔ جس میں پختہ روڈز۔ بجلی۔ تعلیم ۔ صحت ۔ صاف پانی۔ پلیات وچارہ جات ودیگر تعمیر نو کے منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔