حجاج کرام کی پہلی پرواز کل ملتان پہنچے گی

حجاج کرام کی پہلی پرواز کل ملتان پہنچے گی

  



ملتان (سٹی رپورٹر) سرکاری حج سکیم کے تحت حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے جانے والے حجاج کرام کی پہلی پرواز کل ملتان پہنچے گی۔ پی آئی اے کی پہلی پرواز 4بجکر 15 منٹ پر ملتان پہنچے گی۔ ڈائریکٹر حج ملتان اور پی آئی اے کی انتظامیہ ایئر پورٹ حجاج کرام کو پھولوں کے ہار پہنا کر استقبال کریں گے۔ حجاج کرام کو لینے کیلئے ان کے عزیز و اقارب کثیر تعداد میں ملتان پہنچیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...