دوہرے شناختی کارڈ کی پالیسی وضع نہ ہونے سے شہری پریشان

دوہرے شناختی کارڈ کی پالیسی وضع نہ ہونے سے شہری پریشان

  



ملتان( سٹاف رپورٹر) دوہرے قومی شناختی کارڈ کی پالیسی کی زد میں آنے والے ملتان سمیت ملک بھر کے ہزارو ں شہریوں کو دوبارہ شناختی کارڈ جاری کرنے کی پالیسی وضع نہ ہونے (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

کے باعث شہری پریشان ہو گئے ‘ دوہرے شناختی کارڈ پر پکڑ میں آنے والوں میں سابق صوبائی وزیر عبدالوحید ارائیں وزارت اور صوبائی اسمبلی کی رکنیت بھی گنوا بیٹھے ہیں‘دوبارہ شناختی کارڈ بنوانے والوں کے لئے 10ہزار روپے فیس مقرر کی گئی ‘ فیس زیادہ ہونے کے باعث ہزاروں شہری شناختی کارڈ سے محروم ہو گئے جس پر نادرا نے فیس کم کرکے ایک ہزار روپے مقرر کر دی مگر دوہرے شناختی کارڈ والوں کو دوبارہ شناختی کارڈ بنوانے کی پالیسی وضع نہ ہونے کے باعث ملک کے ہزاروں شہری پریشان ہیں اور انہیں ‘بچوں کی تعلیم ‘ بینک ‘ ویزا ‘پاسپورٹ سمیت بیشتر کاموں میں دشواری کا سامنا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر