اقلیتی برادری کے حقوق کا ہر سطح پر تحفظ کرینگے، یوسف رضا گیلانی
صادق آباد ( نمائندہ پاکستان ) اقلیتی برادری کے حقوق کا ہر سطح پر تحفظ کریں گے ہندو برادری کو آئندہ الیکشن میں جنوبی پنجاب میں اسپیشل سیٹوں پر ایم پی اے اور ایم این اے بنائیں پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت ہے اس میں تمام اقلیتی برادری کو بھی ان کے حقوق حاصل ہوں گے ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے اقلیتی رہنما سیٹھ پنوں رام کی قیادت میں اقلیتی وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں اقلیتی برادری کی تنظیم سازی کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے اقلیتی برادری نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کا ہر الیکشن میں بھرپور ساتھ دیا ہے ہم اقلیتی بھائیوں کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )
انہوں
نے سیٹھ پنوں رام سے کہا کہ جنوبی پنجاب میں اقلیتی برادری کو ترجیحی بنیادوں پر منظم اور فعال کیا جائے اور انشاء اللہ آئندہ جنرل الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی پورے ملک میں اپنی حکومت بنائے گی انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو پانامہ لیکس ہی گھر بھیج دے گی اقلیتی برادری جنوبی پنجاب کے رہنما سیٹھ پنوں رام نے یقین دلایا کہ جنوبی پنجاب میں اقلیتی برادری کی تنظیم سازی بہت جلد مکمل کر لی جائے گی تمام اقلیتی برادری آپس میں متحد اور منظم ہے پاکستان پیپلز پارٹی کو اقلیتی برادری مزید مضبوط اور طاقتور بنائے گی۔ وفد میں پیٹر جان بھیل اور دادو رام شامل تھے۔