کراچی ،امریکی قونصل جنرل کی مزار قائد اعظم حاضری

کراچی ،امریکی قونصل جنرل کی مزار قائد اعظم حاضری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن نے کہا ہے کہ پاکستان ایک مضبوط ، جمہوری اور مستحکم ملک ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں تعینات امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن نے جمعرات کو مزار قائداعظم محمد علی جناح پر حاضری دی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔گریس شیلٹن نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات میں لکھا کہ قائد اعظم کا پیغام ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے ۔ پاکستان کو ایک مضبوط ، جمہوری اور مستحکم ملک ہے۔امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن نے مزارقائد سے متصل میوزیم کا بھی دورہ کیا جب کہ مزار قائد اعظم میں رکھے گئے نوادرات میں بھرپور دلچسپی لی اوران سے محظوظ ہوئیں۔