ٹیکس چوری کے مبینہ الزامات، ایوب اور سلیم سوپ فیکٹریوں کار ریکارڈ ضبط

ٹیکس چوری کے مبینہ الزامات، ایوب اور سلیم سوپ فیکٹریوں کار ریکارڈ ضبط

  



ملتان(جنرل رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو کی ایک اعلیٰ سطحی ٹیم نے پولیس اور انٹیلی جنس ونگ کے ہمراہ ٹیکس چوری اور ٹیکس فراڈ کے مبینہ الزامات پر ایوب سوپ فیکٹری اور سلیم سوپ فیکٹری کا ریکارڈ ضبط کرلیا ہے ریجنل ڈائریکٹر کیپٹن(ر)یاسر علی کے (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

(بقیہ نمبر1صفحہ12پر )احکامات پر ڈپٹی ڈائریکٹر فرحان خان ترین‘اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمران یوسف‘ سینئر انٹیلی جنس آفیسرز رانا تاج احمد‘ مختیار احمد مہروی‘ سردار احمد آڈیٹر سٹاف‘ انٹیلی جنس آفیسرز اور ممتاز آباد پولیس کی بھاری نفری نے چھاپہ مارا ‘ایوب سوپ فیکٹری سنٹرل جیل موڑ وہاڑی روڈ کے کمپیوٹرز‘لیجر‘ سیلز اور سپلائی رجسٹر‘بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات اور دیگر تمام تفصیلات تحویل میں لے لی گئیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...