پنجاب میں دہشتگردوں ‘ انکے سہولت کاروں کیخلاف آپریشن کا دائرہ کار بڑھایا جائے ‘ جمشید دستی

پنجاب میں دہشتگردوں ‘ انکے سہولت کاروں کیخلاف آپریشن کا دائرہ کار بڑھایا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)عوامی راج پارٹی کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومت محرم الحرام کے مقدس ایام میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنائے اور تمام مسالک و مذاہب کے مکاتب فکر ان ایام میں آپس میں محبت، اخوت ، بھائی چارے اور امن کی فضا کو (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )
قائم رکھیں تاکہ سماج دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحفظ عزاداری حضرت اما م حسین ؑ کے مرکزی جنرل سیکریٹری اور ممبر ضلعی امن کمیٹی سید طالب حسین پرواز سے کی گئی ملاقات میں کیا جمشید دستی نے مزید کہا کہ پاک فوج یقیناًدہشت گردوں کے خلاف ملک بھر میں بہتر انداز میں آپریشن کر رہی ہے جس کی وجہ سے عوام میں اطمینان کی لہر پائی جاتی ہے لیکن پنجاب میں بھی دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھی نیشنل ایکشن پروگرام کے تحت آپریشن کا دائرہ کار بڑھایا جائے انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے ایام میں اراکین اسمبلی اور بلدیاتی نمائند وں کومجالس عزا و ماتمی جلوسوں کے موقع پر لائسنسداروں اور دیگر ذمہ دار ان کے مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے میں خود بھی مظفر گڑھ میں مجالس عزا اور ماتمی جلوسوں کے موقع پر وزٹ کرتا ہوں اس موقع پر جمشید دستی نے تحفظ عزاداری کے قائدین الحاج شفقت حسنین بھٹہ اور سید طالب حسین پرواز کی تمام مسالک ومذاہب کے درمیان بھائی چارے ، محبت و اخوت اور امن کی فضا کو قائم رکھنے پر کارکردگی کو سراہا ۔
جمشید دستی