معذور افراد کی ترقی میں حائل رکاوٹیں دور کرینگے،کرسیٹنا ٹوملنسن

معذور افراد کی ترقی میں حائل رکاوٹیں دور کرینگے،کرسیٹنا ٹوملنسن

  



ملتان(جنرل رپورٹر)امریکی سفارتخانہ کی قونصلر برائے امور عامہ کرسٹینا ٹوملنسن نے ارکان قومی اسمبلی اور غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں کے ہمراہ ایک تقریب میں پاکستانی (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

معذور خواتین کی کامیابیوں کو سراہا۔ انہوں نے اسپیشل ٹیلینٹ ایکس چینج پروگرام (اسٹیپ) کانفرنس کے دوران معذور خواتین کے حقوق کیلئے حمایت پر زور دیا تاکہ وہتمام شعبہ ہائے زندگی میں مکمل طور پر حصہ لے سکیں۔انہوں نے کہا کہ معذور افراد کے حقوق کا تحفظ انسانی حقوق کے فروغ کیلئے کاوشوں کا جزولاینفک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم معذور افراد کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے اور اْن کیلئے ایسی دنیا کے قیام کی ، جہاں وہ عزت اور مکمل شرکت کے ساتھ زندگی گزار سکیں ،تشکیل دینے کیلئے پرعزم ہیں۔اس کانفرنس کے ساتھ ہی امریکی سفارتخانہ کی3لاکھ75ہزار ڈالر کی مالی اعانت سے اسٹیپ کے تعاون سے چلنے والایہ ایک سالہ پروگرام پایہ تکمیل کو پہنچا، جس کا مقصدپاکستانی معذور خواتین کی اعانت کرنا تھا۔ گذشتہ ایک سال کے دوران اسٹیپ نے 9سے زائدتربیتی نشستوں ، ٹی وی مباحثوں اور صوبائی ورکشاپس کا انعقاد کیا . پیدا کی جا ئیاور انہی روزگار کمانے کیلئے تربیت دی جا ئے۔اسٹیپ کی پروگرام ڈائریکٹر ابیا اکرم نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ روزمرہ زندگی میں معذور خواتین عام خواتین اور معذور مردوں کی بہ نسبت زیادہ مسائل کا سامناکرتی ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...