برصغیر میں قیام امن کیلئے عالمی برادری دوہرا معیار تبدیل کرے، ثروت اعجاز
ملتان (سٹی رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجازقادری نے کہاہے کہ امریکہ بھارت کے مکروہ چہرے پر منافقت کا پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے ، مسئلہ کشمیر کا پُرامن حل نہیں نکا لاگیاتو پوراخطہ جنگ کا شکارہو جائے گا،خطے میں قیام امن کیلئے عالمی برادری کو اپنا دوہرا معیار تبدیل کرنا ہوگا، محمدثروت اعجازقادری کاکہناتھاکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، پاکستان کے عوام اپنے مظلوم کشمیری بہن (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )
بھائیوں کو کبھی تنہانہیں چھوڑیں گے اور ان کی اخلاقی،سفارتی حمایت سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے، بھارتی 8لاکھ فوج نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہاء کردی ہے، بھارت فاٹا،بلوچستان اور کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہونے والی دہشتگردی کی حالیہ وارداتوں کا ماسٹر مائنڈ ہے۔
ثروت اعجاز قادری