ٹی ایم اے کوٹ ادو کی غفلت ‘ سال پہلے ریٹائر ہونیوالے گریجوایٹی سے محروم

ٹی ایم اے کوٹ ادو کی غفلت ‘ سال پہلے ریٹائر ہونیوالے گریجوایٹی سے محروم

  



کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کوٹ ادو میں لوٹ مار انتہا کو پہنچ گئی ہے، کروڑوں روپے غنڈہ ٹیکس سمیت کروڑوں کی ماہانہ آنے والی گرانٹ بھی ہڑپ کی جا رہی ہے کئی کئی ماہ ملازمین کو تنخواہیں نہیں دی جاتی جبکہ پنشنرز کو بھی کئی کئی ماہ چکرلگوائے جاتے ہیں تنخواہیں اور پنشنرز متاثرین کے بعد اب سال2015اور 2016میں ریٹائرڈ ہونے ملازمین بھی سامنے آگئے(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

جنہیں2سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود گریجویٹی کی رقم ادا نہ کی جاسکی جبکہ نہ تو انہیں کئی ماہ سے پنشن کی رقم دی جارہی ہے 2015میں ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین شبیراں بی بی رقم 2لاکھ57ہزار خادم حسین 6لاکھ58ہزار ، عبدالطیف 7 لاکھ 57ہزار،سعید احمد 6 لاکھ 55 ہزار،امجد علی شاہ6لاکھ75ہزار ،دوست محمد5لاکھ30ہزار،محمد ظفر5لاکھ38ہزار،محمد شفیق انصاری4لاکھ37ہزار مہتاب حسین شاہ6لاکھ75ہزار،قاد ربخش ایک لاکھ99ہزار،ظفر اقبال5لاکھ38ہزارسال2016 میں ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین مرید حسین 2 لاکھ 57 ہزار ، خادم حسین 6 لاکھ 58 ہزار ، عبدالطیف 7 لاکھ 57 ہزار،سعید احمد6لاکھ55ہزار،عظیم بخش6لاکھ46ہزار، صغیر احمد7لاکھ21ہزارسمیت مہرمائی بیوہ غلام فرید،واحد بخش ،طاہرہ یاسمین کے بھی لاکھوں روپے دبارکھے ہیں ،دوسری طرف کروڑوں کے ٹیکس ماہانہ گرانٹ سمیت آئی پی ٹیکس سے لاکھوں روپے روزانہ وصول کرنے والی ٹی ایم اے کوٹ ادو کے دفتر کی پانی والی موٹر کافی عرصہ پہلے جل گئی تھی جسے ابھی تک مرمت نہ کرایا جا سکا جس پر ٹی ایم اے کوٹ ادو کے ملازمین پینے کے پانی سے بھی محروم ہیں۔ کوٹ ادو کی سماجی وشہری تنظیموں کے علاوہ شہریوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سمیت وزیربلدیات ،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کمشنر ڈیرہ غازیخان سے فوری نوٹس لینے اور کرپٹ افسران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

ٹی ایم اے

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...