بھارت کی بیان بازی کے باوجود پاکستان ذمہ داری اور سنجیدگی کا مظاہرہ کریگا : مشیر قومی سلامتی

بھارت کی بیان بازی کے باوجود پاکستان ذمہ داری اور سنجیدگی کا مظاہرہ کریگا : ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(آئی این پی)قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور بھارت میں کشیدگی کے تناظر میں موجودہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،قومی سلامتی کے مشیر نے برطانوی ہائی کمشنر کو کشمیر میں بھارتی فوج کی انسانی حقوق کیخلاف پامالیوں سے مکمل آگاہ کیا ۔جمعرات کو قوی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور بھارت میں کشیدگی کے تناظر میں موجودہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران ناصر جنجوعہ نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں برطانیہ کی تشویش قابل تعریف ہے،بھارت کی بیان بازی کے باوجود پاکستان ذمہ داری اور سنجیدگی کا مظاہرہ کریگا۔انہوں نے کہا کہ کشیدگی میں اضافہ خطے کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے اور دونوں ملکوں کو تحمل،سنجیدگی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے،خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے برطانیہ کا مثبت کردار قابل تعریف ہے۔قومی سلامتی کے مشیر نے برطانوی ہائی کمشنر کو کشمیرکی صورتحال سے آگاہ کیا اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی انسانی حقوق کیخلاف پامالیوں سے مکمل آگاہ کیا،قومی سلامتی کے مشیر نے پاکستانی قوم کے جذبات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کو پر امن حل کیلئے کردار ادا کرے