26 ماہ کی تنخواہوں سے محروم قومی رضا کار محرم میں ڈیوٹی دینے سے انکاری
سیت پور (سٹی رپورٹر) قومی رضا کار 26ماہ کی تنخواہوں سے محروم ،گھروں میں بھوک ناچنے لگی ہے ،تنخواہیں نہ ملیں تو محرم الحرام کے دوران ڈیوٹی نہیں دیں گے ،ان خیالات کا اظہار قومی رضاکاروں عبدالمالک کمپنی کمانڈر ،لیاقت علی ،عبدالخالق ،ملک موسیٰ ،محمد خضر عباس ،میر عاشق حسین ،ظفر اقبال ،عبدالرزاق ،ساجد حسین ،ملک جعفر اور مجاہد حسین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )
(بقیہ نمبر(بقیہ نمبر1صفحہ12پر )1صفحہ12پر ) کہا کہ ہم پولیس کے شانہ بشانہ 24گھنٹے ڈیوٹی دے رہے ہیں ،کئی قومی رضا کار ڈیوٹی اور پولیس مقابلوں کے دوران شہید ہو چکے ہیں ،26ماہ ہو گئے ہیں ہمیں معاوضہ نہیں ملا ،ہمارا کوئی ذریعہ معاش نہیں ہے ،گھروں میں فاقے ہیں ،بچوں کی تعلیم و تربیت اور گھر میں چولہا جلانا مشکل ہو گیا ہے ،پہلے ہر سال نئی وردیاں فراہم کی جاتی تھی لیکن تین سال سے وردیاں نہیں دی گئیں ،پرانی وردیاں بوسیدہ ہو کر پھٹ چکی ہیں اس مہنگائی کے دور میں جسم و روح کا رشتہ برقرا ر رکھنا مشکل ہو گیا ہے ،انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شر یف اور صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان سے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور 26ماہ کی تنخواہیں دی جائیں اور پولیس اہلکاروں کے برابر مراعات دی جائیں ۔