علی پور میں ٹیکنیکل کالج کا قیام اولین ترجیح ہے ‘ عاشق گوپانگ

علی پور میں ٹیکنیکل کالج کا قیام اولین ترجیح ہے ‘ عاشق گوپانگ

  



سلطان پور(نامہ نگار)علاقہ میں غربت کاخاتمہ تحصیل علی پورکوفری زون قرار دلانے کیلئے وزیراعظم سے بات کریں گے، شوگر ملز کے علاوہ ٹیکسٹائل مل اوردیگر انڈسٹری کے قیام سے علاقہ ترقی کرے گااور نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی یقینی ہوگی علی پور میں ٹیکنیکل کالج کاقیام اولین ترجیح ہے،خیرپور سلطان پورسیت پور کے ہسپتالوں کی توسیع جلد ہوگی،اپنے حلقہ کے جوانوں کو ہنرمند بنانا میری زندگی کامقصد ہے،خواتین کو بھی ہنرمند بنایا جائے گا،سرکی میں گرلز اوربوائز سکولوں کو اپ گریڈ کردیا جائے گاچائلڈ لیبر (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

کاخاتمہ کرکے بچوں کو جدید تعلیم سے آراستہ کریں گے،ان خیالات کااظہارپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین ایم این اے سردارعاشق حسین خان گوپانگ نے حلقہ کے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیااس موقع پر ضلعی چیئرمین کے امیدوار سردار حافظ محمد عمر خان گوپانگ، محمداجمل خان گوپانگ،چیئرمین جام محمدنسیم ڈمر،جام اقبال سرکی،کونسلر ملک رجب حسین لانگ،مخدوم سید کاظم رضا بخاری،میاں محمداسلم دھریجہ ، کونسلر سجادخان رند بھی موجود تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...