ایل جی نے پاکستان میں منفرد کسٹمر پروگرام شروع کردیا

ایل جی نے پاکستان میں منفرد کسٹمر پروگرام شروع کردیا

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر) عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے پاکستان میں اپنے صارفین کے لئے منفرد انداز کی سروس متعارف کرادی ہے جہاں پاکستانی صارفین کو ایل جی کی تمام مصنوعات کے حوالے سے تکنیکی معاونت فراہم کی جائے گی۔ یہ سروس پاکستان بھر کے منظورہ شدہ سروس سینٹرز کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔ ایل جی اپنی مصنوعات کی مفت سروس فراہم کرے گا جن میں ایئرکنڈیشنرز، ریفریجریٹرز، واشنگ مشینز، مائیکرویو اوون اور ایل ای ڈی/ایل سی ڈی) شامل ہیں۔ اس منفرد پروگرام میں اسپئرپارٹس پر 50 فیصد رعایت اور مفت لیبر فراہم کی جائے گی۔ یہ سروس مخصوص شرائط و ضوابط کے ساتھ کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں فراہم کی جائے گی۔ ایل جی الیکٹرانکس پاکستان کے کنٹری ہیڈ فلپ شین نے بتایا، 'اپنی کسٹمر سروس کے ساتھ جدید ترین ٹیکنالوجی کی تیاری کے ذریعے ایل جی نے اپنے آپریشنز میں ہمیشہ اپنے صارفین کی ضروریات کو سامنے رکھا ہے۔ پاکستان بھر میں سروس سینٹرز کے ہمارے نیٹ ورک کی تیاری کے پیچھے یہی سوچ کارفرما ہے اور ایل جی کی صارفین سے متعلق مختلف خدمات میں یہ ایک توسیع ہے۔ 'اعلیٰ سطح کی کسٹمر سروس کو برقرار رکھنے کے لئے ایل جی نے جدید ترین مہارت سے آراستہ ٹیکنیشنز کو منتخب کرکے تعینات کیا ہے۔ اپنی سروس سے متعلق کاموں کی انجام دہی کی پالیسی کے ساتھ ایل جی کے تمام ٹیکنیشنز مستقل طور پر تمام مارکیٹس میں اعلیٰ معیار کی کسٹمر سروس برقرار رکھنے کو یقینی بنائیں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...