اقتصادی راہداری منصوبہ خطے میں گیم چینجر ثابت ہو گا ، رفیق رجوانہ

اقتصادی راہداری منصوبہ خطے میں گیم چینجر ثابت ہو گا ، رفیق رجوانہ

  



لاہور ( نمائندہ خصوصی )گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا کہ اقتصادی ترقی کی منزل حاصل کیے بغیر قومی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا یہی وجہ ہے کہ حکومت ملک میں اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے سہولت کار کا کردار ادا کرتے ہوئے نجی شعبے کی بھرپور حوصلہ افزائی کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم محمد نواز شریف کا خطاب نہ صرف کشمیریوں بلکہ پاکستانی عوام کے جذبات کی بھی عکاسی کرتا ہے، پاکستان مستقبل میں بھی کشمیری عوام کی اخلاقی ،سیاسی اور سفارتی حمایت بھرپورطریقے سے جاری رکھے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پٹرولیم(بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

ڈیلر ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو کے دوران کیا ، جنہوں نے گورنر ہاؤس لاہور میں ان سے ملاقات کی۔وفد میں عبدالسمیع خان، خواجہ عاطف احمد، چوہدری عرفان الہی اورجہانزیب ملک نے شرکت کی۔گورنر پنجاب نے کہا کہ آج کے پاکستان کا 2008ء کے پاکستان سے موازنہ کر کے دیکھ لیں آپ کو تقریبا ہر شعبے میں بہتری نظر آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ معاشی طور پر مستحکم پاکستان ہی ہماری منزل ہے اور اب ہم منزل کے قریب پہنچنے والے ہیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ خطے میں گیم چینجر ثابت ہو گا اور اس سے ملک میں ہر شعبے میں انقلابی تبدیلیاںآئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ مسائل کا ادراک اور ان کا حل اس وقت آسا ن ہو جاتا ہے جب حکومت اور عوام میں مسلسل رابطہ رہے ۔ انہوں نے کہا حکومت پٹرولیم مصنوعات کے ڈیلر زکی مشکلات سے پوری طرح آگاہ ہے اِن کی کمیشن سے متعلق تحفظات سمیت تمام مسائل کے حل کے لیے متعلقہ احکام کو آگاہ کریں گے۔ وفد نے اپنے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرانے پر گورنر پنجاب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ معاشی ترقی کے عمل میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔

رفیق رجوانہ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...