بہاء الدین زکریا یونیورسٹی انتظامیہ نے 70سکیورٹی گارڈ بھرتی کرنیکا فیصلہ کر لیا

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی انتظامیہ نے 70سکیورٹی گارڈ بھرتی کرنیکا فیصلہ کر ...

  



ملتان( سٹاف رپورٹر ) زکریا یونیورسٹی انتظامیہ سکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے‘ اس سلسلے میں گزشتہ دنوں 50سیمی آٹو میٹک گنیں خریدنے کے لئے ٹینڈر جاری کئے گئے ‘اب مزید سکیورٹی گارڈز بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ‘یونیورسٹی میں سکیورٹی کے سلسلے میں ٹاورز بنائے گئے ہیں‘ نئے بھرتی ہونے والے سکیورٹی گارڈز ان ٹاورز پر تعینات کئے جائیں گے ‘بتایا گیا ہے کہ مکمل ٹرینڈ سکیورٹی گارڈز بھرتی کئے جائیں گے ‘ اس سلسلے میں سفارش کو مد نظر نہیں رکھا جائے گا ‘میرٹ پر پورا اترنے والے امیدواروں کو لیا جائے گا ‘ اس سلسلے میں پراسیس شروع کر دیا گیا ہے‘ اس کے علاوہ (بقیہ نمبر51صفحہ12پر )

یونیورسٹی انتظامیہ نے موجودہ سکیورٹی عملے کی مانیٹرنگ سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے ‘افسران اچانک دورے کرکے سکیورٹی سٹاف کو چیک کریں گے ‘ غفلت برتنے والے سکیورٹی اہلکاروں کو فارغ کر دیا جائے گا ‘ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ یونیورسٹی میں ریذیڈنٹ آفیسر ڈاکٹر مقرب اکبر نے اچانک معائنہ کیا تو 3سکیورٹی گارڈز دوران ڈیوٹی سوتے پائے گئے ‘ان میں سے ایک سکیورٹی گارڈ یونیورسٹی کا ملازم تھا جبکہ 2سکیورٹی گارڈز نجی کمپنی سے لئے گئے تھے ‘ یونیورسٹی کے سکیورٹی گارڈ کو برطرف کر دیا گیا جبکہ نجی کمپنی کو اس کے 2سکیورٹی گارڈز کی خدمات واپس کر دی گئیں‘ ریذیڈنٹ آفیسر ڈاکٹر مقرب اکبر نے ’’پاکستان‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی معاملات پر کسی صورت میں سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا ‘سکیورٹی کے سلسلے میں ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں‘ہم نے سکیورٹی انتظامات پر فوکس کیا ہے ۔

سکیورٹی گارڈ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...