عدالتی احکامات کی تکمیل نہ کرنے پر انوسٹی گیشن راجن پور 4 اکتوبر کو طلب

عدالتی احکامات کی تکمیل نہ کرنے پر انوسٹی گیشن راجن پور 4 اکتوبر کو طلب

  



ملتان(خبر نگار خصوصی) ہائیکورٹ ملتان بنچ نے عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر ایس پی انوسٹی گیشن راجن پورکو 4 اکتوبر کو طلب کرلیا ہے۔فاضل عدالت میں ملزم مجاہدحسین چانڈیہ نے درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری دائر کی تھی کہ اس سمیت دیگر ملزموں کے خلاف دسویں جماعت کے(بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

طالب علم محمد مظہر نے 28 نومبر 2015ء کوتھانہ سٹی راجن پورمیں مقدمہ درج کرایا کہ ملزموں نے اس کوزیادتی کا نشانہ بنانے کے ساتھ اس کی ویڈیو بھی بنالی ہے جس پر ملزم کو گرفتارکیا گیا۔مذکورہ درخواست کی گزشتہ سماعت پر فاضل عدالت نے تفتیشی آفیسر کو ڈی این اے ٹسٹ کی رپورٹ اورتفتیش کی حتمی رائے پیش کرنے کا حکم دیا تھا جس پر گزشتہ روز عمل درآمد نہیں کیاگیاہے۔

طلبی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...