قومی اداروں میں کرپشن کی انتہا ‘ سیاسی قیادت مایوس کر رہی ہے ‘ ڈاکٹر وسیم

قومی اداروں میں کرپشن کی انتہا ‘ سیاسی قیادت مایوس کر رہی ہے ‘ ڈاکٹر وسیم

  



ہیڈراجکاں(نامہ نگار)موجودہ سیاسی قیادت مسلسل ہمیں مایوس کر رہی ہے ، قومی اداروں میں کرپشن کی انتہا ہو چکی ہے ، کسان مزدور سمیت ہر طبقہ پریشان ہے ، جماعت اسلامی ملکی سیاست میں اپنا نمایاں کردار ادا کر رہی ہے ، ان خیالات کا اظہار پارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے ٹیل والا میں تنظیمی دوروں کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی بنیادی طور پر دعوت دین کا کام کرہی ہے ، قرآن پاک کتاب(بقیہ نمبر52صفحہ12پر )

زندگی ہے ، قرآن کا یہ اعجاز ہے کہ اسے جس دور میں بھی پڑھو گے راہنما ئی حاصل کرو گے، انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کسان مزدور سمیت مظلوم طبقہ کی آواز پارلیمنٹ میں بلند کی ہے ، حکومتی ناقص پالیسیوں کے باعث کسان کسمپرسی کا شکار ہیں ، کپاس کی فصل مارکیٹ میں آ چکی ہے ، لیکن ابھی تک سرکاری نرخوں کا اعلان نہیں کیا گیا ،ٹی سی پی کا کردار عملا ختم ہو چکا ہے ، اور یہ ادارہ بڑے سرمایہ داروں اور مل مالکان کے تحفظ کا ادارہ بن چکا ہے ، ہمارا مطالبہ ہے کہ کپاس کا ریٹ4000روپے من اور گنے کا ریٹ 250 فی من مقرر کیا جائے ۔امیر جماعت اسلامی حلقہ 276 میاں عرفان اسلم چودھری،ڈاکٹر خالد اقبال نائب امیر ضلع، چودھری نوید اصغر صوبہ،میڈیا کوارڈی نیٹر کسان بورڈعارف حسین عاصم، نوید زبیری انچارج پارلیمانی امور جماعت اسلامی، بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر