کشمیر ی عوام کی جدوجہد تاریخ کے اہم موڑ پر پہنچ چکی ہے،لیاقت بلوچ

کشمیر ی عوام کی جدوجہد تاریخ کے اہم موڑ پر پہنچ چکی ہے،لیاقت بلوچ

  



لاہور(خبر نگا رخصوصی)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور سابق ممبر قومی اسمبلی لیاقت بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں مسئلہ کشمیر اور بھارتی مظالم کی صحیح تصویر کشی اور درست مطالبات پیش کیے ہیں ۔ عالمی برادری کے سامنے متوازن خطاب ہواہے ۔ پاکستان نے آزادی و حق خود ارادیت کے لیے کشمیریوں کی جدوجہد کو مثبت پیغام دیا ہے ۔کشمیر ی عوام کی حق خود ارادیت کے لیے جدوجہد تاریخ کے اہم موڑ پر پہنچ چکی ہے ۔ کشمیری بے مثال اور لازوال قربانیاں دے رہے ہیں ۔ اب وقت آگیاہے کہ وزیراعظم جنرل اسمبلی کے خطاب فالو اپ میں مسلمہ کشمیر پالیسی بنائیں ۔ تمام سیاسی، جمہوری ، اور سول سوسائٹی کو ایک پیج پر لائیں ۔ بھارت محض ایک تقریر سے سدھرنے اور راہ راست پر آنے والا نہیں ہے ۔ دریں اثنا لیاقت بلوچ نے اسلامک ہیومن رائٹس اور یونیورسل جسٹس نیٹ ورک کے وفد اور قائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ہمیشہ دنیا بھر میں انسانیت پر مظالم ، فلسطین ، شام ، عراق ، یمن کے مسائل پر آواز اٹھاتا رہاہے لیکن یہ امر ناقابل فہم ہے کہ عالمی برادری اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیر ، افغانستان اور بنگلہ دیش میں انسانوں پر ظلم ، عدلیہ اور انصاف کے قتل اور کشمیر و افغانستان پر قابض بیرونی افواج کے مظالم پر خاموش ہیں ۔ وفد نے یقین دلایا کہ عالمی سطح پر کشمیر ، افغانستان ، بنگلہ دیش میں انسانی حقوق کی پامالی پر آواز اٹھائی جائے گی ۔ وفد کے قائدین نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی شدید مذمت اور صدمے کا اظہار کیا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...