چولستان میں کالج ‘ دستکاری کے ادارے اور ہوم اکنامکس کالج بھی بنائینگے ‘ اقبال چنڑ

چولستان میں کالج ‘ دستکاری کے ادارے اور ہوم اکنامکس کالج بھی بنائینگے ‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور ( بیورورپورٹ)صوبائی وزیر امدادباہمی وچےئرمین چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی ملک محمد اقبال چنڑ نے گورنمنٹ صادق ایجرٹن کالج بہاول پورکی ویب سائٹ "www.secollege.edu.pk" کا ایک پروقار تقریب میں افتتاح کیا۔ اس موقع پر پرنسپل ایس ای کالج پروفیسر ڈاکٹر حاجی ولی محمد ، چےئرمین شعبہ شماریات ڈاکٹر شاکر علی غزالی، ڈائریکٹر ایرڈ زون ، پروفیسر مشکور حسن رضوی، پروفیسر ڈاکٹر محمدطاہر، چےئرمین یونین کونسل بلال بلوچ، (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )
کالج اساتذہ اور طلبا و طالبات موجود تھے۔صوبائی وزیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا ویژن ہے کہ تمام بچے زیور تعلیم سے آراستہ ہوں اور نوجوان سائنس و ٹیکنالوجی کی تعلیم حاصل کرکے بہتر انداز میں ملک و قوم کی خدمت کریں۔ انہوں نے کالج ویب سائٹ تیار کرنے والے ہونہار طالب علموں محمد وقاص، محمد حسنین، عمیر جیلانی اور وسیم عباس کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان طلباء نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے کالج ویب سائٹ بنائی جو کہ ان کے کالج سے والہانہ لگاؤ اور قابلیت کا نتیجہ ہے۔صوبائی وزیر و چےئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ چولستان میں کالج، دستکاری کے ادارے اور ہوم اکنامکس کالج قائم کرنے کے منصوبے بھی زیر غور ہیں ۔صوبائی وزیر امداد باہمی و چےئرمین چولستان ترقیاتی ادارہ نے ایس ای کالج ہال میں ائر کنڈیشنر لگانے کا اعلان کیا۔انہوں نے پنجاب اسمبلی کے سیشن کے دوران گورنمنٹ ایس ای کالج کے طلبا و طالبات کو اسمبلی اجلاس کی کارروائی دیکھنے کی دعوت دی۔قبل ازیں پروفیسر امتیازسلیم لودھی اور پروفیسر محمد عباس بخاری نے کالج کی ہم نصابی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔
اقبال چنڑ