ہائی کورٹ نے ٹریڈ یونینوں پر پابندی کا ریلوے کا اقدام غیر قانونی قرار دیدیا
ملتان(جنرل رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے ٹریڈ یونینز پر پابندی کے خلاف وزارت ریلوے کا اقدام غیر قانونی قرار دیدیا جس کے بعد ریلوے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے بتایا گیا ہے کہ ریلوے پریم یونین کے قائد اشتیاق آسی نے (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )
وزارت ریلوے کے یونینز پر پابندی کو لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کیا جس پر ہائی کورٹ نے ریلوے یونینز پر لگائی جانے والی پابندی فوری طور پر ختم کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام ایک عبوری حکومت نے لگایا تھا جس کو تسلسل نہیں دیاجاسکتا