کانجو کو نااہل دینے کی درخواست پر سماعت 28 ستمبر تک ملتوی کرنیکا حکم

کانجو کو نااہل دینے کی درخواست پر سماعت 28 ستمبر تک ملتوی کرنیکا حکم

  



ملتان(خبر نگار خصوصی) ہا ئیکورٹ ملتان بنچ نے ممبر قومی اسمبلی عبدالرحمان خان کانجو کو نااہل قرار دینے کی درخواست پر حتمی بحث کے لئے سماعت28 ستمبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔فاضل عدالت نے جواب کے لئے کئی بار مہلت دینے کے باوجود جواب پیش نہ کرنے پر مذکورہ (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

ممبر اسمبلی کا حق دفاع بھی ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔فاضل عدالت میں سید صفدر حسین گیلانی نے درخواست دائر کی تھی کہ وہ حلقہ این اے 155 لودھراں کا ووٹر ہے اور اس حلقہ سے عبدالرحمان خان کانجو ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔مذکورہ ایم این اے نے سردارخان اور عبدالرحمان خان کے نام سے دو شناختی کا رڈ بنوا رکھے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...