آئی جی ریلوے کی کرائم میٹنگ ملتان ڈویژن کی کارکردگی تسلی بخش قرار

آئی جی ریلوے کی کرائم میٹنگ ملتان ڈویژن کی کارکردگی تسلی بخش قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(جنرل رپورٹر)آئی جی ریلوے کی ڈی ایس آفس میں کرائم میٹنگ‘ ملتان ڈویژن کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا ایس پی حسن رضا نے آئی جی ریلوے اور ڈی آئی جی کو بریفنگ(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )
دی ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے ظفر اللہ کلوڑ نے بھی آئی جی ریلوے سے ملاقات کی ‘بتایاجاتا ہے کہ آئی جی ریلوے منیر چشتی اور ڈی آئی جی جواد احمد ڈوگر گزشتہ روز موسیٰ پاک نائٹ کوچ کے ذریعے ملتان پہنچے جہاں ایس پی حسن رضا او ر دیگر افسران نے ان کا استقبال کیا بعد ازاں ڈی ایس آفس میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن کے تمام ایس ایچ اوز نے بھی شرکت کی ‘اس موقع پر ایس پی حسن رضا نے آئی جی منیر چشتی اور ڈی آئی جی جواد ڈوگر کو ڈویژن کی کارکردگی بارے بریفنگ دی ‘آئی جی ریلوے نے ملتان ڈویژن کی 5سالہ کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا۔