میلسی ‘ زہریلا کھویا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 14 افراد کی حالت غیر

میلسی ‘ زہریلا کھویا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 14 افراد کی حالت غیر

  



میلسی (نامہ نگار ) زہریلاکھویا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 14افراد متاثر، نازک حالت میں تحصیل ہدخوار ٹر ہسپتال میلسی پہنچا دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ میلسی کے نواحی علاقے شاہ ستار کا سعودی پلٹ رہائشی منیر احمد مترو کی مشہور دکان نیاز کھوئے والے سے کھویاخرید کر اپنے گھر لایا۔ جس کھاتے ہی گھر کے افراد کی حالت بگڑنا شروع ہو گی۔ پانچ بچے میاں بیوی ، دو بھتجے، دو بھابھیاں معظم عمر تین سال ،اراسلان عمر (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

پانچ سال ،عروج فاطمہ ،علشیہ ،دعا فاطمہ ،حناء ،شاہدہ پروین رخسانہ لطیف کنزا ،منیر احمد سمیت کو تشویشناک حالت کے پیش نظر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی پہنچا دیا گیا۔ جہاں تمام متاثرین کے معدے واش کر دئے گے۔ اطلاع پر ڈی سی او وہاڑی ، اے سی میلسی تحصیل ہسپتال میلسی پہنچ گئے۔اس موقع پر ای ڈی او وہاڑی افضل بشیر نے میڈ یا کو بتایا کہ ہم نے دکان کو سیل کر دیا ہے اور فوڈ پوائز ننگ کے تحت اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...