پاکستانی عوام بھارت کی گیڈر بھبھکیوں سے مرعوب نہیں ہوں گے، جماعت اسلامی

پاکستانی عوام بھارت کی گیڈر بھبھکیوں سے مرعوب نہیں ہوں گے، جماعت اسلامی

  



ملتان (سٹی رپورٹر)جماعت اسلامی پنجاب کے صوبائی پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر ، نائب اُمراء چودھری عزیر لطیف، چودھری اصغر علی گجر، شیخ عثمان فاروق نے کہا ہے کہ بھارت کی گیدڑ بھبکیوں سے پاکستانی عوام مرعوب نہیں ہوگی وہ کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کی حمایت جاری رکھیں گے ۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جس کو آزاد کروانا ہرپاکستانی کا فرض ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے پاکستان پر جنگ تھوپی تو یاد رہے کہ پاکستانی قوم اپنی افواج کے ساتھ مل کر ملک کا دفاع کرے گی (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکمران بھارت سے مذاکرات کی بھیک مانگنے کی بجائے دشمن کو اُسی زبان میں جواب دے گی جس زبان کو وہ سمجھتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر پر خطاب کا فی نہیں بلکہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم وتشدد کو رکوانے اور اُس کے مکروہ چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کیلئے جرات مندانہ موقف اختیار کرنا ہوگا۔ سفارت خانوں کو اس کیلئے متحرک کرنا ہوگا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...