سرچ آپریشن ‘ ملتان اور چک 230 ای بی سے 21 مشکوک افراد گرفتار

سرچ آپریشن ‘ ملتان اور چک 230 ای بی سے 21 مشکوک افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ‘ وہاڑی ‘ گگو منڈی ( کرائم رپورٹر ‘ نمائندگان ) سی پی او ملتان ڈاکٹر رضوان کی زیرِنگرانی پولیس ، آرمی ،سی ٹی ڈی جے ٹی ٹی ،اور حسا س اداروں کا تھانہشاہ رکن عالم کے علاقے ایل بلاک میں سرچ آپریشن کیا گیا، سرچ آپریشن6/7گھنٹوں تک جاری رہا ،دورانِ سرچ آپریشن تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سخت ناکہ بندی کی گئی اور ہر آنے جانے والوں کو مکمل طور پر باریکی سے چیک کیا (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )
گیا،داخلی و خارجی راستوں پر لیڈیز پولیس کو بھی چیکنگ کے لئے تعینات کیا گیا، علاقے میں موجود 350گھروں کی بائیو میٹرک سکینگ کی گئی ، جس کے دوران 10 مشکوک افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ، تلاشی کے دوران 1 ناجائز ہتھیار بھی برآمدکئے گئے ۔ وہاڑی سے بیورو رپورٹ ‘ نمائندہ خصوصی اور گگو منڈی سے نامہ نگار کے مطابق ڈی ۔ایس ۔پی بورے والہ ذولفقار سندرانہ کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ پولیس وہاڑی ۔ایم ۔آ ئی اور سی۔ ٹی ۔ڈی کے درجنوں اہلکاران نے رات گئے نواحی گاؤں 230/E.Bمیں سرچ آ پریشن کیا اور 11افراد کو ان کے 15ہتھیاروں جن میں ٹرپل ٹو ،رپیٹر ،بندوق 12بور اور پستول تھے حراست میں لے کر پولیس اسٹیشن گگو منڈی لایا گیا ۔زیر حراست افراد کی طرف سے اپنی شناخت کروانے اور اسلحہ کے لائسنس پیش کرنے پر ان کو رہا کر دیا گیا