لودھراں میں پاسپورٹ آفس کا افتتاح ‘ دیرینہ مطالبہ پورا کردیا ‘ عبدالرحمن کانجو

لودھراں میں پاسپورٹ آفس کا افتتاح ‘ دیرینہ مطالبہ پورا کردیا ‘ عبدالرحمن ...

  



لودہراں(نمائندہ پاکستان)ایم این اے عبدالرحمن خاں کانجونے پاسپورٹ آفس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ضلع لودہراں کی عوام کا پاسپورٹ آفس کے قیام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ لوگوں کو پاسپورٹ کے حصول کے لئے 90,80کلومیٹر سفر کر کے دوسرے اضلاع میں جانا پڑتا تھا اب لودہراں پاسپورٹ آفس کے قیام سے عوام با آسانی اپنا پاسپورٹ بنوا سکتے (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

ہیں انہوں نے کہا کہ وہ ضلع لودہراں کی ترقی و خوشحالی کیلئے دن رات کوشاں ہیں اور مین ہائی وے لودہراں خانیوال روڈ کا ٹینڈر بھی ہو چکا ہے اوردو ماہ کے اندر اس منصوبے کا وزیر اعظم پاکستان افتتاح کریں گے اور لودہراں کی عوام اپنے قائد کا بھرپور استقبال کریں گے۔ انکے ہمراہ ایم پی اے زبیر خاں بلوچ ،ایم پی اے عامر اقبال شاہ ،ایم پی اے جہانگیر سلطان بھٹہ ،سابق وفاقی وزیر مرزا محمد ناصر بیگ ،نو منتخب یونین کونسلز کے چیرمین و وائس چیرمین اور کونسلرز کی کثیر تعداد موجود تھی بعد ازاں انہوں نے چھمب موڑ میں ووکیشنل دستکاری سکول میں کمپیوٹر لیب کا بھی افتتاح کیا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر