نامعلوم افراد کی فائرنگ سے27سالہ خاتون جاں بحق،پولیس کیخلاف احتجاج

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے27سالہ خاتون جاں بحق،پولیس کیخلاف احتجاج

  



سرائے سدھو(نمائندہ خصوصی) چک محسن شاہ کی رہائشی رضیہ بی بی دختر رب نواز کو اس وقت نامعلوم افراد نے گولیاں مارکر قتل کردیا جب وہ گزشتہ شام اپنے گھر سے باہر رفع حاجت کے لئے جارہی تھی فائرنگ سے وہ موقع پرہی جاں بحق ہوگئی مقتولہ پانچ بچوں کی ماں بھی تھی یاد رہے مذکورہ خاتون تقریباً دو ماہ قبل اغوا کرلی گئی تھی تھانہ سرائے سدھو میں درجن سے زائد افراد کے خلاف نامزد ایف آئی درج ہوئی ملزمان(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

گرفتار کرلئے گئے اور خاتون کو بازیاب کرواکے دارالامان بھیج دیا تاہم ایک روز قبل خاتون کے والدین اسے دارلامان سے واپس گھر لے آئے تھے۔دوسری طرف خاتون کے لواحقین نے بتایا کہ اس کے اغوا میں ملوث چند افراد جنہیں رہائی مل چکی ہے گذشہ روز علاقہ میں دیکھے گئے تھے جن کے بارے میں پولیس تھانہ سرائے سدھو کو اطلاع بھی کی گئی کہ ان سے ہماری خاتون کی جان کو خطرہ ہے لیکن پولیس نے غفلت کا مظاہرہ کیا جو کہ اس حادثہ کی ایک وجہ قرار دی جاسکتی ہے جس پر لواحقین نے پولیس کے خلاف احتجاج بھی کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...