جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی 12 اشتہاریوں سمیت 29 گرفتار

جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی 12 اشتہاریوں سمیت 29 گرفتار

  



ملتان(کرائم رپورٹر) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی ۔10منشیات فروش،05جواریوں ،02ناجائز اسلحہ رکھنے اور 12اشتہاری مجرمان سمیت29ملزمان گرفتار(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

۔64لیٹر شراب ،07بوتل ولائتی شراب ،1990گرام چرس ، 01پسٹل اور01 ریوالورمعہ06گولیاں ، جواء وٹک رقم 990/- روپے برآمد۔ پولیس تھانہ جلیل آبادنے ملزم عامرسے 15 لیٹر شراب ،پولیس تھانہ کینٹ نے ملزم عدیل شوکت سے 01 بوتل شراب، پولیس تھانہ کوتوالی نے ملزم برکت علی سے 05 لیٹر شراب، پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے ملزم محمد جاوید سے 06 بوتل ولائتی شراب ،پولیس تھانہ دولت گیٹ نے ملزم فلک شیر سے 10 لیٹر شراب، پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے ملزم محمد سلیم رووف سے 14 لیٹر شراب، پولیس تھانہ بوہڑ گیٹ نے ملزم محمد شبیر سے 20 لیٹر شراب،پولیس تھانہ شاہ رکن عالم نے ملزم اعجاز سے 140 گرام چرس،پولیس تھانہ کپ نے ملزم ضرار عرف جبا سے 1700 گرام چرس، پولیس تھانہ راجہ رام نے ملزم اشفاق سے 150 گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزم محمد آصف سے ریوالور معہ 04گولیاں،پولیس تھانہ سٹی شجاعباد نے ملزم سعید سے پسٹل 30 بور معہ 02 گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ جلیل آبادنے ملزمان محمد اعجاز اور محمد خالد سے پرچی جواء سے وٹک رقم 260/- روپے ،پولیس تھانہ کوتوالی نے پرچی جواء پر ملزمان صدیق نعیم، شاہد اور غلام عباس سے 730/- روپے وٹک رقم برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔ملتان پولیس نے12اشتہاریوں کو گرفتار کر لیاجن میں سے04کا تعلق کیٹیگری Aسے ہے جبکہ08ملزمان کا تعلق کیٹیگری B سے ہے۔

جرائم

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...