اقتدار کی نچلی سطح پر منتقلی سے عوام کے بنیادی مسائل حل ہونگے ‘ نجیب الدین اویسی

اقتدار کی نچلی سطح پر منتقلی سے عوام کے بنیادی مسائل حل ہونگے ‘ نجیب الدین ...

  



نور پور نورنگا(نمائندہ پاکستان)اقتدار کی نچلی سطح پر منتقلی حکومت کا بنیادی فیصلہ ہے۔بلدیاتی اداروں کے سربراہان کے انتخاب میں لیگی قیادت کا فیصلہ حتمی ہوگا۔چیئر مین ضلع کونسل بہاول پور کے لیے حلقہ NA184کے تمام چیئر مین اور ضلع بھر کے ایم پی اے و ایم این اے نے میاں (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

خالد اویسی کے نام پر اتفاق کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار وفاقی پارلیمانی سیکرٹری میاں نجیب الدین اویسی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اقتدار کی نچلی سطح پر منتقلی ہماری حکومت کا بنیادی فیصلہ ہے ۔اس پر عملدرآمد کرانے کے بعد عوام کو بنیادی مسائل سے چھٹکارا مل جائے گا۔اس موقع پر امیدوار ضلعی چیئر مین میاں خالد اویسی ، میاں حسان اویسی،چیئر مین ملک رفیق ارائیں،چیئر مین ملک غلام محمد چنڑ، سید حفیظ الرحمٰن شاہ، ملک سراج مسن، ملک طارق ارائیں و دیگر بھی موجود تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر