قربانی کے جانوروں کی چربی پگھلانے کا سلسلہ عروج پر،شہریوں کا جینا دوبھر

قربانی کے جانوروں کی چربی پگھلانے کا سلسلہ عروج پر،شہریوں کا جینا دوبھر

  



ملتان(خبرنگار)عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں سے حاصل کی جانے والی چربی پگھلانے کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں چربی پگھلائے جانے سے ارد گرد کے شہریوں کا جینا دوبھرہوگیاہے ذرائع کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں مین مخصوص جانوروں کی چربی پگھلانے کے کاروبار سے وابستہ ہیں عام دنوں میں مردہ جانوروں،برائلر مرغی سے حاصل ہونے والی چربی پگھلا کر مختلف سطح پر جس پاپڑ،نمکو بنانے والوں،بیکریوں،ہوٹلوں کو فروخت کی جاتی ہے۔عیدالاضحیٰ کے موقع پر ایسے لوگوں نے شہر مین بڑی سطح پر قربانی کے جانوروں سے اور ان کی آلائشیوں سے چربی حاصل کرکے جمع (بقیہ نمبر54صفحہ12پر )

کررکھی ہے ذرائع کے مطابق سمیجہ آباد،راجہ پور،اندرون شہر،محمدی محلہ،گھنٹہ گھر اوردیگر علاقوں میں یہ کاروبار زور پکڑچکا ہے اس صورتحال پر جہاں چربی پگھلائی جارہی ہے ارد گرد کے رہائشیوں کا جینا دشوار ہوچکا ہے اور تعفن کے باعث ان کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے ضلعی انتظامیہ،ٹاؤنز اور محکمہ ماحولیات نے اس سنگین صورتحال پر خاموشی اختیار کرلی ہے۔

چربی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...