حادثات میں ماں بیٹا، دو سگے بھائی جاں بحق، موٹر سائیکل سوار کو ڈالے نے کچل دیا

حادثات میں ماں بیٹا، دو سگے بھائی جاں بحق، موٹر سائیکل سوار کو ڈالے نے کچل دیا

  



جام پور،راجن پور،شاہ جمال(نمائندگان) ٹریفک کے مختلف حادثات میں ماں بیٹ،دوبھائیوں سمیت پانچ افرادزندگی سے محروم ہوگئے۔جام پور سے نامہ نگار کے مطابق انڈس (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

ہائی وے پر بھٹی چوک کے نزدیک تیز رفتار مسافر کوچ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ماں بیٹا جاں بحق ہوگئے تفصیلات کے مطابق نواں بیگراج کا رہائشی محمد افضل ولد خادم حسین اپنی والدہ انور مائی کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار سڑک کنارے کھڑا اپنے والد اور بھائی سے باتیں کررہاتھا کہ پشاور سے کراچی جانیوالی بس نمبریBSB586 جسے سہراب گوٹھ کراچی کا سکونتی ڈرائیور پرویز مشرف چلارہاتھا نے ٹکر ماردی جس سے محمد افضل موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کی والدہ انور مائی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جام پور میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی ۔ پولیس تھانہ سٹی جام پور نے افضل کے والد خادم حسین کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے ڈرائیور پرویز مشرف کو گرفتار کرلیا جبکہ مسافر بس کو تحویل میں لینے کے بعد مسافروں کی وجہ سے جانے دیا گیا ۔ دونوں ماں بیٹے کا پوسٹمارٹم کرانے کے بعد نعشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں ۔واضح رہے کہ متوفی محمد افضل کی بیوی اپنے ایک سالہ اکلوتے بیٹے کے ہمراہ میکے گئی ہوئی تھی جسے لینے کے لئے یہ لوگ گئے ہوئے تھے۔راجن پور سے نمائندہ پاکستان اور ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق انڈس ہائیوے کوٹلہ عیسن کے قریب موٹر سائیکل سوار مخالف سمت سے آنے والے موٹر سائیکل سے ٹکرانے کے بعد ٹرالر کی زد میں آ گئے ۔ حادثے کے نتیجہ میں 2 بھائی موقع پر جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو ریسکیو1122 کی ٹیموں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا جہاں پر انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے دو بھائی رشتہ دار کی شادی کی تقریب میں جا رہے تھے کہ کوٹلہ عیسن کے قریب حادثہ پیش آگیا۔شاہجمال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق جتوئی روڈ میرحاجی کے مقام پر زیرتعمیر دھنوتر پٹرولیم سروس کے سامنے سنانواں کے علاقہ ٹھٹھی حمزہ کا رہائشی عبدالحمید اپنی موٹرسائیکل پر روڈ کنارے کھڑا تھا کہ تیزرفتار شہزور ڈالے نے ٹکردے ماری جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا جسے پٹرولنگ پوسٹ میرحاجی نے ریسکیو کرکے ہسپتال پہنچایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہو گیا۔نامعلوم ڈرائیورڈالا سمیت فرار ہوگیا۔اسی طرح گذشتہ روزجتوئی روڈ پٹرولنگ پوسٹ میرحاجی کے قریب جاویدخان پٹھان کے بھٹہ خشت کے سامنے تیزرفتار کیری ڈبہ کی ذد میں عبدالمجید کنیرا کا بیٹا پندرہ سالا دلشاد شدید زخمی ہو گیا تھا کئی گھنٹے موت وحیات کی کشمکش میں رہنے کے بعدجو رات گئے نشترہسپتال میں دم توڑگیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر