حکمرانوں نے ملک میں اپنی آمر یت قائم کر رکھی ہے،چوہدری سرور

حکمرانوں نے ملک میں اپنی آمر یت قائم کر رکھی ہے،چوہدری سرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف کے رہنماچوہدری محمدسرور نے مردشماری میں رکاوٹ حکمرانوں کو نااہل قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مردم شماری نہ کروانا جمہو ریت ‘آئین اور آئندہ عام انتخابات پر سوالیہ نشان ہوگا ‘جمہو ریت کے دعویدار حکمرانوں نے ملک میں اپنی آمر یت قائم کر رکھی ہے‘پانامہ لیکس صرف تحر یک انصاف ہی نہیں تمام اپوزیشن جماعتوں اور پوری قوم کا مسئلہ ہے اپوزیشن جماعتوں کو متحد ہو کر کر پٹ کواقتدار کے ایوانوں سے باہر نکال دینا چاہیے ۔ جمعرات کے روز مقامی ہوٹل میں ایک سیمینار میں شر کت کے موقعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپر یم کورٹ کے بار بار کے حکم کے باوجود ملک میں مردم شماری کی راہ میں حکومت رکاوٹیں ڈال رہی ہے جو آئین وقانون کی مکمل خلاف ورزی ہے اس لیے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ سپر یم کورٹ حکمرانوں کو نااہل قرار دیکر ملک میں فوری مردم شماری کروانے کا حکم دے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ملک میں مر دم شماری نہیں ہوگی اس وقت عوام کو درپیش مسائل کا حل بھی ممکن نہیں ہو سکتا ۔