اندرون سندھ زلزلہ، چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق

اندرون سندھ زلزلہ، چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق
اندرون سندھ زلزلہ، چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق

  



حیدر آباد، نواب شاہ(مانیٹرنگ ڈیسک) حیدر آباد اور نواب شاہ سمیت سندھ کے اندرون سندھ مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ تین خواتین زخمی ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق چار اعشاریہ نو شدت کے زلزلے نے سندھ کو ہلاکر رکھ دیا، جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں سے نکل آی¿ے۔ حیدر آباد، نواب شاہ، مٹیاری، ہالہ اور سعید آباد میں بھی شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ سن کے علاقے میں چھچھر میں مکان کی چھت گرنے سے وسیم نامی شخص جاں بحق ہوگیا ، واقعہ میںتین خواتین بھی زخمی ہوگئیں جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز نواب شاہ سے ساٹھ کلومیٹر شمال مشرق میں تھا جبکہ ایک کی گہرائی بیس کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

مزید : قومی /اہم خبریں