جنگی جنون، بھارت شام اور عراق میں بمباری کرنے والے36 طیارے خریدے گا
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے فرانس سے36رافیل لڑاکا طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، بھارتی کابینہ نے بھی طیاروں کی خریداری کیمنظوری دے دی۔ دونوں ممالک کے درمیان اس حوالے سے معاہدے پر دستخط آج ہونگے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کابینہ نے فرانس سے آٹھ ارب اسی کروڑ ڈالر کے 36رافیل جنگی طیارے خریدنے کی منظوری دے دی ہے، یہ طیارے اس وقت عراق اور شام میں بمباری میں بھی استعمال ہورہے ہیں، رافیل طیارے تین ہزار آٹھ سو کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ طیاروں کی خریداری کے معاہدے پر آج فرانسیسی اور بھارتی وزرا دفاع کی ملاقات میں دستخط کئے جائیں گے۔