کراچی میں اسلحہ ڈپو پکڑا گیا،پولیس کا کریک ڈاؤن،کئی ملزم گرفتار

کراچی میں اسلحہ ڈپو پکڑا گیا،پولیس کا کریک ڈاؤن،کئی ملزم گرفتار
کراچی میں اسلحہ ڈپو پکڑا گیا،پولیس کا کریک ڈاؤن،کئی ملزم گرفتار

  



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ماڑی پور سے 4 جبکہ نیو کراچی سے 2 ملزموں کو دھر لیا۔لیاری سے ملزم کی نشاندہی پر مدفون اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ماڑی پور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزموں کو گرفتار کر لیا، جن کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی ہیں ۔ نیو کراچی سے بھی سٹریٹ کرائمز کے دو ملزم دھر لئے گئے۔

مزید پڑھیں :اندرون سندھ زلزلہ، چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق

دوسری جانب لیاری کے علاقے پھول پتی لین میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ہاتھوں گرفتار ملزم کی نشاندہی پر اسلحہ ڈپو پکڑا گیا، ملزم کے اہم ساتھی وقار ملا کو بھی گرفتار کرلیا گیا جبکہ دو ساتھی فرار ہوگئے۔ ادھر فیڈرل بی ایریا بلاک 7 میں رینجرز نے خفیہ اطلاع پر رہائشی عمارت میں چھاپہ مار کارروائی کی جبکہ اورنگی ٹاو¿ن پیرآباد میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

مزید : قومی


loading...