رائیونڈ مارچ : تحریک انصاف نے کارکنوں کو متحرک کرنے کیلئے لاہور میں مارچ کمیٹیاں قائم کر دیں

رائیونڈ مارچ : تحریک انصاف نے کارکنوں کو متحرک کرنے کیلئے لاہور میں مارچ ...
رائیونڈ مارچ : تحریک انصاف نے کارکنوں کو متحرک کرنے کیلئے لاہور میں مارچ کمیٹیاں قائم کر دیں

  



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف نے رائیونڈ مارچ کو بہتر بنانے اور کارکنوں کو متحرک کرنے کیلئے لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقوں میں مارچ کمیٹیاں تشکیل دے دیں ۔

نیو نیوز کے مطابق رائیونڈ مارچ پر تحریک انصاف لاہور میں متحرک ہو گئی ، قومی اسمبلی کے حلقوں میں مارچ کمیٹیاں بنا دی گئی ہیں جو اپنے احلقے میں 6نمایاں جگہوں پر کیمپ لگانے کی پابند ہونگی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مارچ کمیٹیاں تشکیل دینے کا مقصد زیادہ سے زیادہ کارکنوں کو رائیونڈ مارچ میں شرکت کیلئے تیار کرنا ہے تاکہ مارچ نتیجہ خیز ثابت ہو سکے ۔کمیٹیاں عبدالعلیم خان ، شفقت محمود ، یاسمین راشد ، حامد زمان ،محمد مدنی ، حماد اظہر اورولید اقبال کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہیں ۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ تحریک انصاف نے پاناما لیکس پر کیے جانے والے احتجاجی مظاہروں میں عوام کی محدود شرکت کے بعد مارچ کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ پاناما لیکس پر 30ستمبر کورائیونڈ مارچ کی صورت میں ہونے والے فائنل راﺅنڈ میں عوام کی زیادہ سے زیادہ تعداد شریک ہو سکے ۔

مزید : لاہور /اہم خبریں