16رکنی اے کرکٹ ٹیم زمبابوے روانہ
لاہور(مانیڑنگ ڈیسک)سولہ رکنی پاکستان کرکٹ اے ٹیمدورہ زمبابوے کے لیے صہیب مقصود کی کپتانی میں لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ سے روانہ ہوگئی۔ قومی اے ٹیم زمبابوے کے خلاف 5 ون ڈے اور 2 چار روزہ میچز کھلیے گی۔زمبابوے کے خلاف سیریز کیلئے 16 رکنی قومی اے ٹیم اور 6 آفیشلز دورہ زمبابوے کے لیے غیر ملکی پرواز ای کے 623 کے ذریعے روانہ ہوئے۔ دورہ زمبابوے کے لیے کھلاڑیوں میں میر حمزہ، فہیم اشرف، عزیز اللہ، غلام مدثر، محمد اصغر، شعیب خان، حیات اللہ، سیف اللہ بنگش ، زین عباس، جاہد علی، عمر امین، سعد علی، سعود شکیل اور احسان عادل شامل ہیں۔ زمبابوے سیریز کے دوران 5 ون ڈے اور 2 چار روزہ میچز کھیلے جائیں گے۔ قومی اے ٹیم 23 ستمبر سے 19 اکتوبر تک زمبابوے میں رہے گی۔